محبت کا تجزیہ۔۔۔

پچھلے دنوں ایک امیراورخوبصورت لڑکی مجھےمیکڈونلڈز میں ملنے آئی۔اُس کا پانچ سال پرانا تعلق تازہ تازہ ٹوٹا تھااور وہ تباہ کن تکلیف میں تھی۔کہنے لگی سر صابر چوہدری میری محبت کا تجزیہ کریں اورمجھے بتائیں کہ میری پانچ سال کی محبت کااس لڑکے پر کچھ تو اثر ہوا ہو گا۔میں اسے تہجدمیں مانگتی رہی ہوں۔آپ ماہر ہیں۔مشورہ دیں کہ مجھے سکون ملے۔جب میں نے اس لڑکی کی محبت کا تجزیہ کیاتو پتا چلا کہ وہ لڑکا نہیں کوڑاتھا۔اس پر میں نے اسے سمجھایا کہ۔۔۔

کوڑے کوپانچ سال چاہیں یا پچاس سال۔وہ کوڑا ہی رہتا ہے۔سجدہِ شکر کریں کہ آپ کا پروردگار آپ سے محبت کرتاہے اوراس نے آپ کو تہجدکے سجدوں میں ما نگنے پر بھی آپ کو کوڑا نہیں دیا۔ ورنہ وہ اپنے در سے کسی کو خالی ہاتھ جانے نہیں دیتا۔مانگنے والوں کو محروم نہیں رکھتا۔ ان کی جھولی موتو ں سے بھر دیتا ہے۔

کچھ لوگوں نے میرااس لڑکے کو کوڑا کہنے پرپوچھاہے کہ میں نے اس لڑکے کو کوڑا کیوں کہا؟جس لڑکے کے اندرگندبھرا ہو اورجو لڑکو ں کوصرف جسم سمجھتا ہو۔اس لڑکےکو کوڑا نہیں تو کیا کہیں گے؟یاد رکھیں کہ۔۔۔لڑکیاں صرف جسم ہی نہیں ہوتیں۔ان میں بھی جذبات ہوتے ہیں۔

محبت کا تجزیہ کیا ہوتا ہے؟۔۔۔

آپ نے محسوس کا ہو گا کہ کبھی کبھی ہمارا کسی سے تعلق مسئلہ سا بن جاتا ہے اور ہمیں سمجھ آنا بند ہو جاتی ہے کہ یہ سب کیاہو رہا ہے؟مسئلہ کہاں ہے؟ مجھ میں یا دوسرے شخص میں؟ہم ایک دوسرے کے لئے بہتربھی ہیں یا نہیں؟ ہمارے تعلق کا مستقبل کیا ہو گا؟ہم کہیں اپنی قیمتی زندگی کسی بے کار کے ساتھ برباد تو نہیں کر رہے؟بنے ہوئے تعلق کو بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے؟بریک اپ کرنا بہتر ہے یا بہتری کا انتظارکریں ؟اتنے سارے سوالوں اورکنفوژن میں انسان چاہتا ہے کہ کسی ماہر سے مشورہ کرے۔کوئی ہو جو اس کی الجھن کو سلجھائے۔اسے سمجھائے۔اس کی مدد کرے۔جو اُس کی بات کوصحیح طور پر سمجھ سکے۔جس سے وہ کھل کر بات کر سکے۔محبت کا تجزیہ یا تعلق کا تجزیہ اس مدد کا نام ہے جو اس سارے مسئلے کو سمجھنےاورحل کرنےمیں دی جاتی ہے۔

محبت کا تجزیہ کیسے جاتا ہے؟

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ماہرنفسیات صرف یک طرفہ بات سن کر مشورہ دیتا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ محبت کے تجزیےمیں محبت یاتعلق کی ہسٹری لی جاتی ہے۔جس سے تعلق ہو اُس کے ظاہری رویےکا تجزیہ کیا جاتا ہے۔اس کی شخصیت کوسمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔سوال جواب کے طریقہ سےتفصیل لی جاتی ہے۔پھر جا کرکہیں ماہر نفسیات اُسے اپنے تجربے کی روشنی میں جانچ کر مشورہ دیتا ہے۔

محبت کا تجزیہ کہاں کیاجاتا ہے؟
محبت کے تجزیے کے لئے ملنےکی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ کہیں بھی حتی کہ فون پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ۔۔۔ماہر نفسیات و تعلقات صابر چوہدری کی یہ تحریر ان کی مشہور کتاب ماہر نفسیات کی ڈائری سے لی گئی ہے۔کتاب ماہر نفسیات کی ڈائری نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہے۔اگر آپ نے ابھی تک یہ کتاب نہیں پڑھی تو پہلی فرصت میں ہی اس کتاب کو پڑھیں تاکہ آپ کو لوگوں کی نفسیات سمجھنے میں آسانی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں