ماہر نفسیات اور ماہر تعلقات صابر چوہدری نے لاہور میں سائیکولوجی سنٹر کا افتتاح کر دیا۔جہاں ناصرف وہ خود بلکہ ان کے ٹرینڈ کئے ہوئے ماہر نفسیات لوگوں کی آن لائین یعنی وٹس ایپ کال اور ملاقات کے زریعے سے زندگی میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔
سائیکولوجی سنٹر لاہور پورے پاکستان میں اپنی طرز کا ایک منفرد ادارہ ہے۔اس حوالے سے سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ماہر نفسیات صابر چوہدری کا کہنا تھا کہ میں چونکہ پچھلے پندرہ سال سے پاکستان سے باہر پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے سو سے زائدممالک کے لوگوں کی مدد کر رہا ہوں تومجھ سے ہمیشہ میرے محبت کرنے والے ایک ہی سوال کرتے تھے کہ آپ پاکستان میں کام کیوں نہیں کرتے ؟کیا سارے قیمتی لوگ پاکستان سے باہر کام کرنے کے لئے پیدا ہوتے ہیں؟
اس لئےیہ ادارہ محبت کرنے والوں کے محبت سے بھرے سوالات کا محبت سے بھرا جواب ہے۔اس ادارے میں ناصرف لوگوں کی مسائل حل کرنے میں مدد کی جائے گی بلکہ انھیں سیلف ہیلپ اور نفسیات کے مختلف کورسزبھی کروائے جائیں گے تاکہ وہ اپنے مسائل کو خود حل کرنے کے قابل ہو سکیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا پورا معاشرہ مسائل کو بڑھانا اور ان پر رونا تو سیکھاتا ہے مگر انھیں حل کرنے کا طریقہ نہیں سیکھاتا۔سکول میں اے ،بی،سی تو سکھا دی جاتی ہے مگر زندگی گزارنا نہیں سکھایا جاتا۔صرف سکول ،کالج یا یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ایسا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔ جو ناصرف اپنی ذات بلکہ دوسروں کی ذات کو سمجھنے اور سلجھانے میں بھی مدد دے تاکہ زندگی آسان ہو سکے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ سائیکولوجی سنٹر کیا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا۔۔۔
سائیکولوجی سنٹر ایک وژن ہے۔۔۔ایک امیدہے۔۔۔ایک ہمت ہے۔۔۔ایک حوصلہ ہے۔۔۔ایک مرہم ہے۔۔۔ایک چھوٹا سا روئی کا ٹکڑا ہے۔۔۔جو رستے خون کا راستہ روکتا ہے۔۔۔جواپنی طرف سے درد کوسمجھنے اور سمیٹنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔۔۔ایک باریک سا ٹانکا ہے۔۔۔جو ٹوٹے ہوئے دل پر لگتا ہے۔
سائیکولوجی سنٹر ایک کوشش ہے۔۔۔آنسو پوچھنے کی۔۔۔ٹوٹے دلوں کو جوڑنے کی۔۔۔لفظوں کی مسیحائی کی۔۔۔اداس روحوں کو خوشیوں کا راستہ دیکھانے کی۔۔۔محبت زدہ کا آسیب اتارنے کی۔۔۔زخموں پر مرہم لگانے کی۔۔۔انھیں بھرنے کی۔۔۔زندگی میں ذہنی سکون لانے کی۔۔۔
سائیکولوجی سنٹر لاہور میں سائیکولوجیکل مسائل یعنی ڈپریشن،سٹریس ،انگزائٹی جیسے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تعلقات میں درپیش مسائل کےحوالے سے مدد دی جاتی ہے.لوگوں کی ایک بڑی تعدادمحبت،منگنی اور شادی کے حوالے سے ماہر نفسیات و تعلقات صابرچوہدری سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں.
WhatsApp # 0310-1444305