تعارف

ماہر نفسیات اور ماہر تعقات سر صابر چوہدری کا شمار پاکستان کےنمبر 1 ماہر نفسیات اور ماہر تعلقات میں ہوتا ہے۔چار بیسٹ سیلر کتابوں(پہلی کتاب۔۔۔ ابنارمل کی ڈائری۔۔۔دوسری کتاب ۔۔۔ماہر نفسیات کی ڈائری۔۔۔تیسری کتاب۔۔۔زخموں کی ڈائری۔۔۔چوتھی کتاب۔۔۔لڑکیوں کے ڈائری) کے رائٹر ہیں۔کئی سال دبئی میں کام کرنے کی وجہ سےاب تک سو سے زیادہ ممالک کے لوگوں کی مدد کر چکے ہیں۔انسانی نفسیات کی گہرائی سے خوب واقفیت رکھتے ہیں۔آپ پاکستان کے پہلے ماہر نفسیات ہیں ۔جنھیں سلبریٹی سٹیٹس(Celebrity Status) حاصل ہے۔آپ کی تحریروں اور ویڈیوزسے اب تک لاکھوں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔

ویسے تو تمام نفسیاتی مسائل جیسا کہ ڈپریشن ،انگزائٹی ،سٹریس وغیرہ کے حل کے ماہر ہیں مگرمحبت اور تعلقات میں ذاتی دلچسپی اورخصوصی مہارت رکھنے کی وجہ سے لوگوں میں ماہر محبت اور ماہرتعلقات کے طور پرجانے جاتے ہیں۔محبت کرنے والے انھیں محبت کا سفیر بھی کہتے ہیں۔ٹوٹے دلوں اور تعلقات کو جوڑنے کے ماہر ہیں۔ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے محبت کے مارے اورتعلق کی تکلیف میں تڑپتےزخمی اور ٹوٹے دل آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔مشکل میں پھنسے لوگ آپ سے ناصرف لاہورواپڈا ٹاؤن میں واقع آپ کے سائیکولوجی سنٹر میں آپ سے ملاقات کے ذریعے بلکہ گھر بیٹھے فون کے ذریعے سےبھی مدد لیتے ہیں۔آپ اب تک ہزاروں لوگوں کی ملاقات اور فون کے ذریعے مدد کر چکے ہیں۔

آپ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ادارے سائیکولوجی سنٹر بائے صابر چوہدری لاہور کے بانی ہیں۔آپ آج کل اپنی پانچویں کتاب محبت کی ڈائری پر کام کر رہے ہیں۔