دو نمبر لڑکوں کی نشانیاں

دو نمبر لڑکوں کی نشانیاں
بطور ماہر نفسیات لڑکیوں کی ایک بڑی تعدادلڑکوں سےدھوکہ کھانے اور بےوقوف بننے کے بعد میرے پاس آتی ہے۔جن کی باتیں سن کر مجھے بےحد تکلیف ہوتی ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ آپ سے یہ بات شیئر کرنا پڑ رہی ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےحسی اپنے عروج پر ہے۔لوگ اپنے مطلب کے لئے دوسروں کے پاؤں تک پکڑلیتے ہیں اور مطلب پورے ہونے کے بعدایسے منہ پھیرتے ہیں کہ جیسے جانتے ہی نہ ہوں۔
بےشمار لڑکیاں شادی کے لالچ میں دو نمبر لڑکوں کے ہاتھوں دھوکہ کھاتی اور بےوقوف بنتی ہیں۔اس لئے میں نےسوچا ہے کہ آپ سے دو نمبر لڑکوں کی چند نشانیاں شیئر کی جائیں۔تا کہ آپ ان پر غور کر سکیں اوراگر ان میں سے ایک بھی نشانی اُس کے اندر موجود ہوتو اُسے فوراً چھوڑ دیں۔مجھے پتا ہے کہ کسی کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا مگر روز روز کے رونے سے ایک دن کا رونا بہت بہترہوتا ہے۔یاد رکھیں کبھی بھی اپنا آپ لٹوا کر کسی کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اور اگر ایسا کرنے سے کوئی حاصل ہو بھی جائے تو وہ مستقل نہیں بلکہ وقتی ہی حاصل ہوتا ہے۔
پہلی نشانی۔۔۔میسجز اور فون کالز پر آپ سے رومینٹک گفتگو کر کے آپ کوذہنی طور پر تیار کرے گا۔
دوسری نشانی۔۔۔تنہائی میں ملنے پر زور دے گا۔اگر آپ نہیں مانیں گی تو شروع شروع میں آپ کا اعتماد جیتنے کے لئے پبلک پلیس پر ملے گا۔ پبلک پلیس پر ملنے کے باوجود آپ کے جسم کو بہانے بہانے سے ہاتھ لگائے گا۔
تیسری نشانی۔۔۔شادی کے بعد والے کام شادی سے پہلے کرنے کی کوشش کرے گا۔
چوتھی نشانی۔۔۔اسے آپ سے۔۔۔آپ کی باتوں سے۔۔۔آپ کے خوابوں سےکوئی دلچسپی نہیں ہو گی۔
پانچویں نشانی۔۔۔ آپ سےڈائریکٹ یا اِن ڈائریکٹ کچھ کھانے کی کوشش کرے گا۔مثال کے طور پر مجھے کچھ کھلا دو۔کبھی میں نے تمہارے ہاتھ کا بنا ہوا کچھ نہیں کھایا۔تمہیں کھانا بننا بھی آتا ہے یا نہیں۔میرے لئے کبھی کچھ بنا ہی لایا کرو۔اگر کبھی آپ اسے اپنے ہاتھوں کا بنا ہوا کچھ کھلا بیٹھیں تو آپ کے کھانے کی اوور تعریفیں کرے گا۔جس کا مطلب ہو گا کہ میرے لئے بار بار کھانا بنا کر لاؤ۔
چھٹی نشانی۔۔۔آپ سےڈائریکٹ یا اِن ڈائریکٹ تحفے مانگے گا۔ مثال کے طور پر میری سالگرہ آ رہی ہے۔تم اس عید پر مجھے کیا دے رہی ہو۔
ساتویں نشانی۔۔۔آپ سےڈائریکٹ یا اِن ڈائریکٹ پیسے مانگے گا۔جیسا کہ خود کو پریشان شو کرے گا۔اگر آپ بہت ہی زیادہ بےوقوف ہوں گی تو خود ہی مالی مدد پیش کر دیں گی۔اگر کم بےوقوف ہوں گی تو وہ منہ سے مانگ لے گا۔کسی ایسے نقصان کا بتائے گا کہ کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ تمہارے سوا کسی اورکو نہیں بتا سکتا یعنی کسی اور سے پیسے نہیں لے سکتا۔
آٹھویں نشانی۔۔۔آپ کو دوسری لڑکیوں کے من گھڑت یا جھوٹے قصّے سنائے گا کہ کیسے دوسری لڑکیاں اسے تحفے دیتی ہیں۔اس پر پیسے خرچ کرتی ہیں۔تا کہ آپ کے اندر جیلسی پیدا ہو اور آپ بھی اسے حاصل کرنے کے لئےوہی کچھ کریں جو دوسرے کرتے ہیں۔مثال کے طور پر جب کبھی  آپ اس کی شرٹ یا پرفیوم کی تعریف کریں گی تو کہے گا کسی نے تحفہ میں دیا ہے۔یہاں یہ بات بھی یاد رکھیں اگر کوئی واقعی میں اس کے ہاتھوں بےوقوف بن کر لٹ رہا ہے تواس کا ہرگز ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ بھی لٹنا شروع ہو جائیں۔
نویں نشانی۔۔۔نہ ہی آپ کو چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے شادی کرے گا۔
دسویں نشانی۔۔۔آن اینڈ آف تعلق رکھے گا۔یعنی جب اپنا دل کیا بات کر لے گا ورنہ مصروفیت کا بہانہ بنا کربات نہیں کرے گا۔چاہے آپ اسے ایک سو کالز یا میسج کر لیں۔اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
بونس بات۔۔۔شروع شروع میں بہت اچھا بنے گا بعد میں اپنی اصلیت دکھانا شروع ہو جائے گا اور کہے گا کہ میں ایسا ہی ہوں۔
آپ کا ماہر نفسیات۔۔۔صابر چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *