غلط ٹرین میں بیٹھی ہوئی لڑکی

غلط ٹرین میں بیٹھی  ہوئی لڑکی۔۔۔

بطور ماہرنفسیات بےشمار لڑکیاں میرے پاس ایسے آتی ہیں جو بےمقصد۔۔۔بےمنزل ۔۔۔غلط یا دکھ دینے والےتعلق میں ہوتی ہیں اور انھیں پتا بھی ہوتا ہے کہ یہ تعلق ان کے لئے بہتر نہیں ہے اور انھیں اس تعلق میں سوائے اذیت کے کچھ بھی نہیں مل رہا۔ لیکن اس سب کے باوجود  وہ اس تعلق سے باہر نا نکلنے کا ایک عجیب لوجک دیتی ہیں کہ میں اس تعلق میں کئی سال یا کئی ماہ سے ہوں۔میں نے اتنا عرصہ اس تعلق کو دیا ہے یا اس میں اتنا وقت لگایا ہے۔میں اسے چھوڑ کرکہیں اور کیوں جاؤں؟

میں انھیں سمجھاتا ہوں کہ فرض کریں کہ آپ ٹرین میں بیٹھی کہیں جا رہی ہیں اور کئی گھنٹوں بعد آپ کو پتا چلتا ہےکہ آپ جہاں جانا چاہتی تھی۔ یہ ٹرین وہاں نہیں جا رہی۔یعنی آپ غلط ٹرین میں بیٹھ گئی ہیں۔تواب جب آپ کو پتا چل جائے کہ آپ غلط ٹرین میں بیٹھی ہوئی ہیں تو آپ کیا کریں گی؟

یہ سوچ کر بیٹھے رہے گی کہ چلوآدھا سفر تو طے ہو چکا ہے۔جہاں یہ ٹرین جا رہی ہے میں بھی وہی چلتی ہوں۔یا آپ ٹرین کی منتیں کریں گی۔ رونے لگے گی کہ پلیز راستہ بدلو۔مجھے میری منزل تک لے کر چلو۔جبکہ ٹرین تو وہاں جا ہی نہیں رہی تھی جہاں آپ جانا چاہتی ہیں۔یاآ پ اپنی غلطی مان کر کہ یہ میری غلطی ہے جو میں  غلطی یا دھوکے سے غلط ٹرین میں بیٹھ گئی تھی۔ غلط ٹرین سے فوراً اترنے کی کوشش کریں گی۔تاکہ آپ دوسری ٹرین پکڑ کر وہاں جا سکیں ۔جہاں آپ جانا چاہتی ہیں۔

بالکل اسی طرح ہمیشہ  کسی تعلق میں بھی دھیان رکھیں کہ آپ کا تعلق وہیں جا رہا ہے جہاں آپ جانا چاہتی ہیں ۔مثال کے طور پرایک لڑکی ایک لڑکے سے شادی کرنے کے لئے تعلق بناتی ہے یعنی اس لڑکی کے نزدیک تعلق کی منزل شادی ہے ۔جبکہ وہ لڑکا صرف “دوستی” “رومینس” یا “سیکس” چاہتا ہے۔اورلڑکے کی منزل وقتی مزے سے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔یا وہ لڑکا دوستی، محبت یا شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکے کی ٹرین میں بیٹھائے رکھتا ہےتو اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ لڑکی غلطی یا دھوکے سےغلط ٹرین میں بیٹھ گئی ہے۔

اب اس لڑکی کو چاہیے کہ ٹرین کی منتیں کرنے کی بجائے کہ اللہ کا واسطہ ٹرین کو وہاں لے کر چلو جہاں میں جانا چاہتی ہوں کی بجائے ٹرین بدل لے۔ایسی ٹرین جو اسے وہاں لے کر جائے جہاں وہ جانا چاہتی ہو۔ یہاں میں آپ کویہ بھی بتاتا چلوں کہ کچھ لڑکیاں تو اتنی سادہ ہوتی ہیں کہ وہ حقیقت کا سامنا کرنے کی بجائے کہ وہ غلط ٹرین میں بیٹھی ہوئی ہیں۔الٹا دعائیں، وظیفے اور استخارے کرنے لگتی ہیں کہ شاید ان کی دعاؤں کی طاقت سے ٹرین ان کی مرضی کے مطابق مڑ جائےاور جہاں وہ جانا چاہتی ہیں انھیں وہاں لے جائے۔

مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ لڑکیاں زندگی میں بہت کچھ سیکھتی  ہیں مگروہ غلط ٹرین سے اترنا نہیں سیکھتی۔جس کا انھیں یہ نقصان ہوتا ہے کہ ہم غلط ٹرین میں بیٹھی ناصرف روتی رہتی ہیں بلکہ اپنی زندگی کو ایک ایسے زہر سے بھی بھر لیتی ہیں جو ان کی ساری خوشیاں کھا جاتا ہے۔

آپ کا ماہر نفسیات۔۔۔صابرچوہدری۔

17 thoughts on “غلط ٹرین میں بیٹھی ہوئی لڑکی”

  1. Bht Khubsurt post
    Me Hmesha apki Hrr tehreer p Yehi suchti hn Hrf Hrf Moti huta h ♥
    Allah Pak apko Hmesha Abaad rkhy aur ap Isi trha Hmen Roshniyon s bharpur Sidha Rasta dikhaty rhen😊

  2. Lakin sir larki k liye aasaan nhi hota. ghalat taaluq maa baap ki izzat k liye nibhany oarr jaty hain jb maa baap aagay hath jor dain. us train se hum chah k b nahi utar sktay…

  3. Sir, you are right but ghalat train sy utrny pr agar baad ma hamain ye pta chaly k raasty ma os train ny mor mor diya.. Tou phir kia baad ma pachtawa nae hoga..???

  4. Pr agr ap train sy utr bhi jaen to aap asani sy wapsi wali train py nhe baith skty. Boht mushkil hota hai. Phr kaha jata hai k jaisa chl rha hai chlny do.
    Main bhi aik ghlt train py hon 😢

  5. Sir koe bhi larki jo married ho 2 bchon ki maa ho us k liya train sy uterna bht mushkil hy or wo bhi ab jb ap k shohr ki behn ap ki bhabi ho mjhy yh ehsaas shadi k kuch din baad e ho gya tha lekin galt train sy uterna na mumkin sa hy

  6. Exactly you said right i am 200% agreed .. Naseeb apna apna ..jis ny naseeb kismat liki hai hai wo 70 maaon sy brh kr piyar krny wala ha ..safer hum-safer manzil jaise be ho ..Talaq murdangi bund kmry my dy ky jo mrd azad ho jty hai… if i have some authority some rules must be imposed… Talaq same like as arranged Walima function invited all relatives and then left.. Every time all are women not characterless..ya function is liye jo lrky aik walima he krty ha wo be debt mean (udaar) ly kr jo mrny thk khtm ni hota…that’s why ya Talaq function ka debt mrny ky bad be khatm na ho…. inshort dunia my be muqroz ry aur ahkrat my be….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *