محبت کی نفسیات

کسی نے پوچھا ہے کہ سر۔۔۔کیا سائیکولوجی (نفسیات)صرف “محبت” کو ہی ڈیل کرتی ہے جوآپ اس پر لکھتے اور بات کرتے ہیں؟

جواب۔۔۔نفسیات ایک سمندر ہے۔جو اپنے اندر بے شمارموضوعات کوسموئے ہوئے ہے۔جن میں ایک موضوع”تعلق” بھی ہے۔

تعلق میرا پسندیدہ موضوع ہے۔جو کچھ بھی تعلق میں آتا ہے۔چاہے وہ محبت ہو۔۔۔نفرت ہو۔۔۔جدائی ہو۔۔۔یا جیلسی۔۔۔مجھے اس پر لکھنا اچھا لگتا ہے۔

گو کہ میں نفسیات کے باقی موضوعات کو بھی گاہے بگاہے ٹچ کرتا ہوں مگر میراقلم تعلق کے موضوع پرخوشی سے کام کرتا ہے۔

تعلقات سے میری دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب۔۔۔

آٹھویں کلاس میں ساری کلاس کے بچےکلاس میں بیٹھےاس بات پر پریشان ہو رہے تھے کہ نویں کلاس میں کونسا مضمون رکھیں۔کمپوٹر کایابائیولوجی۔ دونوں میں سےمستقبل میں کس کا “سکوپ” زیادہ ہے۔تب میں

کلاس میں آرام سے بیٹھا۔جوون گرےکی کتاب۔۔۔مین آر فروم مارس۔۔۔وومن آر فروم وینس۔۔۔پڑھ رہا تھا۔۔۔

.Men are from Mars, Women are from Venus Book by John Gray

آپ کا ماہر نفیسات۔۔۔صابر چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *