کتاب خرید کر پڑھیں

اگر آپ میرا لکھا زرا سا بھی پسند کرتے ہیں تو۔۔۔

برائے مہربانی۔۔۔میری کتابیں خرید کر پڑھیں۔۔۔

مجھے دن میں بے شمار میسجز ملتے ہیں جن میں یہ درخواست کی گئی ہوتی ہے کہ۔۔۔مجھے آپ کا لکھا بہت پسند ہے اور میں۔۔۔آپ کی کتاب پڑھنا چاہتا/چاہتی ہوں۔۔۔پلیزکتاب کا پی۔ڈی۔ایف یا لنک یا سافٹ فارم دے دیں۔۔۔

شاید آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ۔۔۔کمپوزرسے لے کر ڈسٹریبیوٹر تک۔۔۔پبلشرسے لے کر۔۔۔بک سٹورتک۔۔۔ایک کتاب کے ساتھ ۔۔۔پوری انڈسٹری جڑی ہوئی ہے۔۔۔جسے میں دل سے سپورٹ کرتا ہوں۔۔۔

آپ سے گزارش ہے کہ کبھی آپ کو میرا لکھا اچھا لگے۔۔۔اور مزید پڑھنے کو دل کرے توآپ کتاب کاپی۔ڈی۔ایف ورژں ڈھونڈنے کی بجائے۔۔۔خرید کر پڑھیں۔۔۔

اگر آپ کے پاس کتاب خریدنے کے پیسے نہ ہوں تو نیا جوتا۔۔۔نئے کپڑے خریدنے کی بجائے۔۔۔کتاب خرید کر پڑھیں۔۔۔

میرا دل چاہتا ہے کہ کتابیں چھپتی رہیں ۔۔۔بکتی رہیں۔۔۔پڑھی جاتی رہیں۔۔۔

میں تو جوتوں اور کپڑوں کی دکانیں بند ہوتی نہیں دیکھ سکتا۔۔۔بھلا کتابوں کی دکانیں بند ہوتی کیسے دیکھ سکتا ہوں۔۔۔

آپ کا ماہر نفسیات۔۔۔صابر چوہدری

4 thoughts on “کتاب خرید کر پڑھیں”

  1. ماہر نفسیات کی ڈائری یہ والی کتاب میں نے آپ کی پڑھی تھی… پھر دوسری لی ابنارمل 2ہ بھی بہترین کتاب تھی…. آپ نے حقیقت پر روشنی ڈالی ہے اور بہت فایدہ ہوا پڑھ کر اللہ تعالی سے دعاگو ہو کہ اللہ تعالی اپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اپنوں سمیت اور زور قلم اور بھی سرسبز ہوں….
    ویسے تین ڈاٹ جو لگاتے ہیں آپ وہ مجھے برے اچھے لگے

  2. Salam sir mene apko boht mesg kie ap jawab nai dety . Mujhe pani attack aty Hy aik khuaf sa taari ho jata Hy dar lagne Lagta Hy ke bas abi Mera Dil band hojaya ga me mar jaungi ye Hoga wo Hoga . Mujhe 6sal se ye masla Hy Kia iska ilaj Hy Mera dimgh boht kamzor huwa mujhe 5mint pehle ki bat bi yad nai rehti .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *