میسج کا جواب

سوال۔۔۔کسی نے کہا ہے کہ سر۔۔۔میں نے آپ کو میسج کیا تھا مگرآپ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا؟
جواب۔۔۔اگرآپ نےکبھی مجھےمیسج کیا ہواورمیں جواب نہ دے سکا ہوں تومیں آپ سےاس بات پر
سر عام تحریری معافی مانگتا ہوں۔مجھے معاف کر دیں۔
مگر یاد رکھیں کہ
میری تمام تحریری۔۔۔اب تک ملنے والے کئی ہزار میسجز کا جواب ہی تو ہیں۔
یاد رکھیں کہ میری تحریریں “ڈی کوڈ”کرنے سے کئی سوالات کے جوابات خود بخود مل جاتے ہیں۔۔۔
ویسے تو میری درخواست ہے کہ۔۔۔آپ مجھے کبھی ۔۔۔میسج کاجواب ناملنے کی وجہ سے جج نہ کریں۔۔۔کیونکہ
اگر آپ نے مجھے جاننا ہے تو۔۔۔
میرے ساتھ چائے پئیں۔۔۔
میرے ساتھ۔۔۔
کچھ وقت گزاریں۔۔۔
کوئی شام اترتی ہوئی دیکھیں۔۔۔
میری ساتھ مل کر۔۔۔
پرندوں کی پیالیوں میں پانی اور۔۔۔
بطخوں کو بریڈ ڈالیں۔۔۔
نوٹ۔۔۔اگرآپ مجھ سے پروفیشل ہیلپ لینا چاہتے ہیں تو مجھ سے میسج پر بات کرنے کی بجائے فون سیشن کے زریعے سےمدد لے سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *