مجرے دیکھنےوالا لڑکا

مجرے دیکھنے والا لڑکا۔۔۔

ایک لڑکا بطور فین مجھ سےملنے آیا تو آئیس بریکر کے طور پر کئے گئے میرے ایک سوال کہ آپ کی ہوبیز یعنی مشاغل کیا ہیں؟ کہ جواب میں اپنی ہوبیز بتاتے ہوئے کہنے لگا کہ میں “مجرے”بہت شوق سے دیکھتا ہوں۔مجرے دیکھنا میری ہوبی ہے۔

بطور ماہر نفسیات مجھے اُس کی اِس ہوبی پر تھوڑا تجسّس ہواتو میں نے اُس سے پوچھا کہ کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟آپ کو مجرے دیکھنا کیوں اچھا لگتا ہے؟ تو اس نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر میں نے خود بھی خود پربہت غور کیا ہے مگر کبھی کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

میں نے کہا کہ اگر آپ مجھےاجازت دیں تو میں آپ کے “لاشعور کی تلاشی” لینا چاہتا ہوں۔کیونکہ نفسیات کہتی ہے کہ اگر ہمارے شعور کو ہماری پسند یا نا پسند کی وجہ معلوم نہ ہو تو لاشعور کے پاس اس کی معلومات ضرور ہوتی ہے۔کہ ہم کوئی کام کیوں پسند یا ناپسند کرتے ہیں۔لاشعور سے رابطہ کر کےمعلومات لینے کےبعدکسی بھی پسند کو نا پسند اور ناپسند کو پسند میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

جب اس نے خوشی سے اجازت دے دی تو میں اُسےبریف سائیکوتھراپی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ٹرانس میں لے گیا۔جہاں میں نے اس کے لاشعور کی تلاشی لینی شروع کر دی۔تلاشی کے دوران مجھے اس کے لاشعور میں کئی سال پرانا ایک واقع پڑا ہوا مل گیا جو اس شوق کی وجہ تھا۔

واقع یہ تھا کہ اسے کئی سال پہلے ایک لڑکی نے دھوکہ دیا تھا۔اس “جذباتی حادثے” کا اس پر اس قدر اثر ہوا کہ اس کے دل سے عورت کی عزت ہی ختم ہو گئی۔اسے لگنےلگا کہ دنیا کی ہر عورت ہی بے وفا ہے اور یہ “بےوفامخلوق” کسی طور بھی عزت کے قابل نہیں ہے۔اسی وجہ سے جب بھی وہ کسی عورت کو اخلاق سے گرا ہوا کام کرتا دیکھتاتو اسے “لذت “ملتی تھی۔

وجہ معلوم ہونے کے بعد جب میں نے اس کے لاشعور کو سمجھایا کہ دنیا کی ہر عورت بے وفا نہیں ہوتی۔صرف عورتیں ہی نہیں مردبھی بےوفائی کرتے ہیں۔کسی ایک عورت یا مرد کے دھوکہ دینے کے بعد دنیا کے تمام لوگوں کو چاہے وہ مرد ہوں یا عورتیں سب کو دھوکے باز نہیں سمجھنا چاہیئے۔ جیسے ہی اس کے شعور نے یہ بات مان لی تو اسے مجرے پسند آنا بند ہو گئے اور اس نے انھیں دیکھنا بھی چھوڑ دیا۔

نوٹ۔۔۔یاد رہے کہ ہر کوئی لڑکاایک ہی وجہ سے مجرے نہیں دیکھتا۔ہر شخص کا اپنا زخم ہوتا ہے۔کچھ لڑکےاپنی جہالت کی وجہ سے بھی ایسے کام کرتے ہیں جو انھیں نہیں کرنے چاہیے۔

آپ کا ماہر نفسیات۔۔۔صابر چوہدری

2 thoughts on “مجرے دیکھنےوالا لڑکا”

  1. ohhhh! ya tu mara 7 bhi ho chuka ha ….
    muja bhi 3 4 month sa mujra bhot psnd a rha hen…lakin muja ksi na dukha ni dia …..
    mari mangni tooti ha ….. bs os sa thora dill lga batha tha….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *